جلیل عباس جیلانی نگران وزیر اعظم ، شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے 

04:36 PM, 9 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی دوڑ میں جلیل عباس جیلانی  پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ سا بق سیکرٹری  جلیل عباس جیلانی   شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم  کیلئے سا بق سکرٹری جلیل  عباس جیلانی کے نام پر سب فریقین نے اتفاق کرلیا ہے اور اب وہ وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ 

واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے حفیظ شیخ ، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی ، اسحاق ڈار ، شاہد خاقان عباسی کے نام بھی لیے جا رہے تھے۔ 

مزیدخبریں