اسلام آباد : توشہ خانہ فوجداری مقدمہ میں سزا معطلی اور ضمانت کے خلاف چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوری سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سزا معطل کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے عمران خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نےٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب کرنے بھی ہدایت کی ہے۔