بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
سورس: File

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے 2روپے31 پیسے جبکہ دیگر صارفین کیلئے ایک روپے 81 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی۔

 نیپرا نےماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد ایک ماہ کیلئے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور ڈسکوز صارفین اضافی ادائیگیاں اگست کے بلوں میں کریں گے۔


کے الیکٹرک صارفین ایک ماہ کیلئے 4ارب  30 کروڑ  روپےجبکہ ڈسکوز صارفین پر چوبیس ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔


 کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں 2 روپے 34 پیسے جبکہ سی پی پی اے نے ایک روپے 88 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی اور نیپرا نے دونوں درخواستوں پر 26 جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں