قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال
سورس: File

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ  پر وزارت پارلیمانی امور نے 15ویں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔

 وزارتی ذرائع  کے مطابق  سمری میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کی جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔وزیر اعظم سمری پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ درج کرکے صدر عارف علوی کو بھیجیں گے۔

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر 48 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے پابند ہیں۔صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں قومی اسمبلی 48 گھنٹوں میں از خود تحلیل ہوگی۔

قبل از وقت قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت نے تیار کرکے بھجوائی ہے۔

مصنف کے بارے میں