محکمہ ایکسائز پنجاب کا اہم اقدام، گاڑی منتقلی کیلئے بائیو میٹرک مزید آسان

11:24 AM, 9 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: عوام کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا اہم اقدام ، گاڑی کی منتقلی کے لیے بائیو میٹرک مزید آسان کر دی گئی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق صوبائی کابینہ نے موٹر وہیکلز  رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

ترجمان محکمہ ایکسائز  کے مطابق ترامیم موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے کی گئیں. اب صرف گاڑی بیچنے والا بائیو میٹرک  کرا کے منتقلی کی درخواست دے سکے گا۔   قبل ازیں گاڑی بیچنے اور خریدنے والے کے لیے اکٹھے بائیو میٹرک کی شرط تھی۔

گاڑی منتقلی کی  تاریخ کے بعد خریدار مقررہ فیس اداکر کے 30 دن میں اپنی بائیو میٹرک کراسکےگا۔  ترجمان محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ 30 دن میں بائیومیٹرک نہ کرانے پر ہر ماہ خریدار کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

ترجمان محکمہ ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکلز  رولز میں ترامیم کےمطابق اگر خریدار 120 دن تک بائیومیٹرک نہ کرائے تو اسے مکمل جرمانے کے ساتھ نئی بائیومیٹرک کرانا ہو گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  دوسری ترمیم کے تحت وراثتی سرٹیفکیٹ کے علاوہ اب نادرا کا فیملی سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول ہوگا ۔ 

مزیدخبریں