ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائیاں، 3 مطلوب ملزمان گرفتار، ابوظہبی سے لاہور منتقل

10:16 AM, 9 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔


گرفتار ملزمان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔  ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزم قمر عباس گجرات پولیس جبکہ ملزم مہتاب خان اور دوست علی بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھے۔  

مزیدخبریں