شہباز گل کی گرفتاری، فوج کے خلاف بات کرنے والے کو پاکستان اور اسلام کا دشمن ڈکلیئر کیا جائے: وزیراعلیٰ

11:53 PM, 9 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ  افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے۔ فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے۔ کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں.

پرویز الہٰی نے کہا کہ کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکےسیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی کا یہ بیان عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد آیا ہے۔ 

مزیدخبریں