اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکن تشدد پر اتر آئے ۔ حکومت کا غصہ صحافیوں پر نکالنے لگے۔ بنی گالہ میں سینیٹر فیصل جاوید کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا۔
نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے 24 نیوز کے کیمرہ مین واجد پر تشدد کیا۔ 3 دیگر چینلز کے کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ کیمرہ مینوں کو غلیظ گالیاں بھی نکالی گئیں۔
https://twitter.com/TalatHussain12/status/1557010924610928640
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں سینیٹر فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کو میڈیا نمائندوں نے کیمرے کے سامنے سے ہٹنے کا کہا جس پہ کارکن آگ بگولا ہو گئے۔اور کیمرہ مین کو دھکے دئیے اور کو گالیاں دیں کیمرہ بھی توڑ دیا ۔