جیل میرا سسرال ہے گرفتاری سے نہیں ڈرتا، وارنٹ کے بغیرآئے تو حفاظت کیلئے جو کچھ ہوا کروں گا: شیخ رشید 

06:20 PM, 9 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے اسلام آباد والے گھر اور لال حویلی پر چھاپہ مارا گیا ہے ۔مجھے گرفتار کرنا چاہتا ہیں۔ میں جیل سے نہیں ڈرتا جیل میرا سسرال ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ میں بھگوڑا نہیں ہوں جو سعودی ارب بھاگ جاؤں گا۔ میری آدھی جوانی جیل میں گزری ہے۔ عمران خان کے ساتھ ہوں بھاگوں گا نہیں مقابلہ کروں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے فل تیاری کی ہوئی ہے وارنٹ لے آئیں اور گرفتار کرلیں لیکن اگر بغیر وارنٹ آئے تو مجھ سے اپنی حفاظت کے لیے جو ہوا میں کروں گا۔ 

مزیدخبریں