شہباز گل کی گرفتاری، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا 25 مئی کے واقعات میں ملوث لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم 

05:39 PM, 9 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب حکومت نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے 25 مئی کے واقعات میں ملوث مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کو گرفتار کرنے حکم دے دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کے کہنے پر وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے حکم دیا کہ 25 مئی کے واقعات میں ملوث تمام رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے۔ پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا ۔ 

مزیدخبریں