لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر آج بھی قائم ہیں ، اس کی بدولت ہی آج ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں ۔
لندن میں نیو نیوز کی اینکر پرسن بینش سلیم سے خصوصی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ملک کا بھلا بھی اسی میں ہے کہ تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ۔ وطن واپسی سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی ان کی ضرورت ہوئی وہ اپنا ملی فرض سمجھ کر وطن واپس آئیں گے ۔ مزید کہا کہ اگر ان کے آنے سے ملکی حالات بہتر ہوتے ہیں تو وہ کل ہی پاکستان آنے کو تیار ہیں ۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے ، انھوں نے بتایا کہ قانونی مسائل کی وجہ سے ان کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی ، وہ ایک سے دو ہفتے میں پاکستان موجود ہونگے ۔