پاکستان میں بھی محرم کا چاند نظر آگیا، آج یکم محرم ،19 اگست کو یوم عاشور ہوگا

09:43 PM, 9 Aug, 2021

کراچی : پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔ آج  یکم محرم الحرام اور عاشورہ 19 اگست کو ہوگا۔ 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کا اجلاس   چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدار ت   کوئٹہ میں ہوا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ  اسلامی کیلنڈر کے مطابق ہجری سال 1443 کا پہلا دن 10 اگست (منگل) ہے اور یوم عاشور 19 اگست (جمعرات) کو ہوگا۔

واضح  رہے کہ سعودی عرب میں بھی نئےاسلامی سال کا آغاز آج ہو رہا ہے ۔

مزیدخبریں