نیو نیوز کا ایک اور سنگ میل عبور ،پاکستانیوں کی آواز’’نیو نیوز‘‘برطانیہ ،یورپ پہنچ گیا 

05:08 PM, 9 Aug, 2021

لاہور :پاکستانیوں کی آواز اور ہر دلعزیز  نیوز چینل  ’’نیونیوز ‘‘آج سے یورپ میں بھی  نشریات کا آغاز کررہا ہے ،  برطانیہ اور یورپ میں رہنے والے لاکھوں پاکستانیوں کا انتظار ختم ،  یورپ بھر کے ناظرین اسکائی چینل 748 پر اپنے پسندیدہ چینل نیو نیوز کو دیکھ سکیں گے .

نیو نیوز کی کامیابیوں کا سفر جاری ،یورپ میں بھی نیو نیوز کی نشریات کا آغاز ہونے جا رہا ہے ،پل پل کی خبریں اور معاشرے کی مثبت تصویر پیش کرنے کا عزم لیے نیو نیوز اب برطانیہ اور یورپ بھی پہنچ رہا ہے ۔

برطانیہ اور یورپ میں رہنے والے لاکھوں پاکستانیوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے ،  یورپ  کے ناظرین اسکائی چینل 748 پر  نیو نیوز کو دیکھ سکیں گے ،ٹرانسمیشن شروع کرنے پر برطانوی اور یورپی اراکین پارلیمنٹ نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیو نیوز برطانیہ اور یورپ کے ناظرین کیلئے ایک خوش آئند اضافہ ہے ۔

مزیدخبریں