کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کیلئے اہم خبر 

Pakistan Vaccination,Pakistan Covid,Cansino,Covid Patient, Expo Center,

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،سائینو فام،کین سائنو ،سائنو ویک کے بعد پاکستان نے اب فائزر کمپنی سے 1 کروڑ 30 لاکھ ویکسین خریدی ہیں جو بہت جلد پاکستان کو مل جائینگی ۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی،رواں ماہ  آنے والی تین کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان نے خریدی ہیں،اس ماہ چین سے سائینو فام ،کین سائنو ،سائینوویک کیساتھ ساتھ رواں ماہ کے آخر میں فائزر کمپنی بھی پاکستان کو ایک بڑی کھیپ فراہم کرے گی۔

پاکستان نے فائزر کمپنی سے 1 کروڑ 30 لاکھ ویکسین ڈوز خریدی ہیں،پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے ویکسین کی بھاری مقدار ملنے کا امکان بھی ہے ،پاکستان کو کوویکس سے سائینو فام، آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین ملے گی ،گذشتہ ماہ 2 کروڑ 13 لاکھ40 ہزار ویکسین ڈوز پاکستان لائی گئی تھیں،رپورٹ کے مطابق رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز لائی جا چکی ہیں،سائینوفام کی 40 ، 15 لاکھ کین سائینو ڈوز لائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے چین نے رواں ماہ پاکستان کو 20 لاکھ سائینوفام ویکسین ڈوز تحفہ میں دی تھیں ۔