یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی کا اعلان

04:31 PM, 9 Aug, 2021

اسلام آباد:سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص راولپنڈی ،پشاور میںکورونا کیسززیادہ سامنے آ رہے ہیں ،عوام سے ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں ۔

این سی ا و سی کا جلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہو ا جس میں ملک بھر میں بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کا اظہار کیا گیا ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے ،متعلقہ اکائیوں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

اسد عمر نے نئے ایس او پیز کا اعلان کرتے ہوئےکہا یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری  ریلوے پر سفر کر سکیں گے،اجلاس کے دوران تمام اراکین نے ویکسی نیشن کے عمل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو دوسری ویکسی نیشن لگوانا مطلوب ہو وہ بغیر ایس ایم ایس بھی دوسری ویکسین اپنے ٹائم پر لگوا سکتے ہیں ۔

،اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیئے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیاگیا ،اجلاس میں  ملک بھر میں ویکسی نیشن کے کامیابی سے جاری عمل پراطمینان کااظہار کیا   تاہم دوسری ڈوز بروقت لگوانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جانے پر زور دیاگیا۔

مزیدخبریں