حکومت مخالف مہم چلانے کیلئے پی ڈی ایم ایک دفعہ پھر متحرک ،اہم فیصلہ 

04:01 PM, 9 Aug, 2021

پشاور :ماضی میںحکمران جماعت کا تختہ الٹنے والی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ایک دفعہ پھر متحرک ہو گئی ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا ۔

جےیوآئے کے مرکزی رہنمااور پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے ،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں 11 اگست 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے پی ڈی ایم کا یہ سربراہی اجلاس بہت اہم ہوگا ،اجلاس  میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ،ترجمان  پی ڈی ایم کے مطابق اجلاس میں خارجہ پالیسی ،خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کاجائزہ لیاجائیگا ۔

اجلاس میں مہنگائی روز بروز بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ایجنڈے میں شامل ہونگے ،اسی طرح ملک کی مخدوش امن وامان کی صورتحال پربھی غورہوگا، اجلاس میں ملکی اور قومی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلےہونگے ،آئندہ کےلئے تحریک میں مزید تیزی لانے کےلئے اور کٹھ پتلی حکومت کوٹف ٹائم دینے کے لئے حکمت عملی طے کی جائیگی۔

مزیدخبریں