بھارت،اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر پاکستان کیخلاف کھیلنا چاہتے ہیں،شیخ رشید 

03:36 PM, 9 Aug, 2021

اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ،اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی انٹرنیشنل ریجن میں کیا حالات ہونے جا رہے ہیں ،آئندہ آنے والے 6 ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خطے کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ،اگلے چھے ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،بھارت،اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر پاکستان کیخلاف کھیلنا چاہتے ہیں،یہ لوگ پاکستان کے امن و امان کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے والے منہ کے بل گریں گے ،داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوچکی،ایک ہفتے کےد وران 2 بار چینی سفیر سے ملاقات ہوئی،،اعلان وزیرخارجہ کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا افغان سفیر کی بیٹی کا مسئلہ فارن آفس نے افغان ٹیم سے زیر بحث آیا،فوٹیج اور جتنا بھی ریکارڈ موجود تھا افغان حکام کے حوالے کیا گیا،انہوں نے کہا جانتے ہیں پاکستان  میں دہشت گردی کے پیچھے این ڈی ایس،را  اور اسرائیل ہے.

وزیر داخلہ کا کہنا تھا اسلام آبا دکی سکیورٹی کو مزید بڑھا رہے ہیں، سی ڈی اے چیئرمین سے کہا ہے 190 کیمروں کو فوری خریدا جائے،190 کیمرے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے،آج اسلام آباد کیلئے مزید 2 ہزار پولیس جوانوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ حالات کنٹرول میں رہیں ۔

شیخ رشید نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے حفاظت کا واحد طریقہ این سی او سی کی ہدایت پر عمل کر کے ہی کیا جا سکتا ہے ،علمائے کرام سے بھی گزارش ہے این سی او سی قوانین  کا احترام کریں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاقانون اپنی جگہ پر،قانون کی خلاف ورزی پر اس کا اطلاق ہوگا،نوازشریف کا پاسپورٹ 16 فروری سے منسوخ ہوچکا ہے،نوازشریف کے پاس پاسپورٹ نہیں،انہیں ملک واپس آنا چاہئے،پاکستان کی بدقسمتی ہے سیاستدان اقتدار میں ہوں تو بڑھکیں مارتے ہیں،جب سیاستدان اقتدار سے باہر ہوجائیں تو بیرون ملک بھاگنا چاہتے ہیں،لیڈر وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور یہیں مرتا ہے،بھٹو کو پھانسی ہوئی تو چڑیا نہیں پھڑکی اس سے بڑا تو کوئی لیڈر نہیں۔

شیخ رشید نے کہا عمران خان سےجو سیاسی لڑائی کرے گا، اس کا مقابلہ عمران خان کے ساتھ مل کر کروں گا،وہ دور ختم ہوچکا ہے جب ایک،ایک لاکھ لائسنس ایشو ہوا کرتے تھے۔

مزیدخبریں