لاہور: سابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ وہ احسن سلیم بریار کی حلف برداری کے موقع پر اسمبلی آئی تھیں ۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ہونے کے ناطے اندر جانے کی اجازت تھی ۔ اب نہ میں معاون خصوصی ہوں اور نا ہی ممبر اسمبلی ہوں ۔ جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ تھی اس لیے فہرست میں شامل نام کاٹ دیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے ۔ بعد میں دیکھوں گی کس نے روکا ہے مجھے اندر جانے سے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے نئی ذمہ داری دینے کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے فیصلہ کرنا ہے ۔ میں بطور پارٹی ورکر کام کروں گی ۔