جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ کے جج بن گئے

01:27 PM, 9 Aug, 2021

اسلام آباد : جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں اُن سے حلف لیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل 12 نومبر 1961 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ ہائی سکول کوئٹہ اور ایف ایس سی گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ سے کی ۔بی کام کے بعد پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس میں ماسٹرز کیا اور پھر 1987 میں یونیورسٹی لاء کالج بلوچستان سے ایل ایل بی کیا ۔ 

سال 1988 میں انہوں نے وکالت کا آغاز کیا  ۔ 1990 میں انہوں نے ہائی کورٹ اورپھر سال 2001 میں سپریم کورٹ جوائن کیا ۔ 

وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائف ممبر بنے ۔ 21 سالہ کیرئیر میں انہوں نے سینکڑوں اہم مقدمات سنے ۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے اپنے کیرئیر میں کئی بیرون ممالک کے دورے بھی کئے ہیں ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل ( نیب ) کے بھی فرائض انجام دیئے ۔

انہوں ںے سال 2019 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے جج کے طورپر بھی خدمات انجام دیں ۔

مزیدخبریں