نیو دہلی: ٹویٹر کی جانب سے راہل گاندھی کا اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد گانگریس کے رہنماوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ کو پارٹی کے اکاؤنٹس بند کرنے کا کہہ دیا ۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز سوشل میڈیا کمپنی نے پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے ٹویٹر ہینڈل کو ایک نو سالہ دلت لڑکی کے خاندان سے ملاقات کی ایک پوسٹ پر بند کر دیا تھا ، جو مبینہ جنسی حملے کے بعد مر گئی تھی ۔
اس حوالے سے کانگریس پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر انڈیا ہمارے اکاؤنٹس کو لاک کرتا ہے تو ہم بھی اُن کو چیلنج کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں انصاف کے لیے لڑنے اور سچ کو سامنے لانے سے کوئی چیز نہیں روک سکے گی ۔
اپوزیشن پارٹی نے ہیش ٹیگ #میں_بھی_ راہول یا میں راہول کے ساتھ پوسٹ کیا ۔
اپوزیشن پارٹی نے راہل گاندھی کی نو سالہ دلت لڑکی کے خاندان سے ملنے کی تصویر بھی ٹویٹ کی ، جو دہلی چھاؤنی کے قریب ایک قبرستان میں ایک پادری اور تین دیگر افراد کے ساتھ زیادتی کے بعد مر گئی تھی ۔
ہفتے کے روز ، کانگریس نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کا ٹویٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا کمپنی نے پارٹی کے اس دعوے کی تردید کی کہ لیڈر کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کیا گیا ۔