اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے برطانوی فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت میں بھارت کے چاہنے والوں کاغلبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کوروناسےنمٹنے کیلئےبھارت کی پالیسیاں ناکام ہوئیں ، ناکام پالیسی کے باوجود برطانیہ نے بھارت کو امبرلسٹ میں ڈال دیا، برطانیہ نے اپوزیشن اراکین کے دباؤ میں کمزور جواز پیش کیا کہ پاکستان نے ڈیٹا شیئر نہیں کیا یہ جواب انتہائی مضحکہ خیزہے، بر طانیہ کاپاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنامضحکہ خیز ہے، برطانیہ کی حکومت میں بھارت کے چاہنے والوں کاغلبہ ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ برطانیہ نے کبھی کورونا سے متعلق ڈیٹا نہیں مانگا، پاکستان کاکورونا سےمتعلق ڈیٹا این سی اوسی کی ویب سائٹ پرموجودہے، کورونا سے متعلق ڈیٹا برطانوی ہائی کمیشن سےشیئرکیاگیا تھا، پہلےبرطانیہ نے جوازدیاتھاکہ بھارت سے زیادہ پاکستانی مسافر پازٹیو آتے ہیں.