تیرھویں انڈر 21 جونیئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

07:49 AM, 9 Aug, 2021

اسلام آباد: تیرھویں انڈر21جونیئر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ۔ پنجاب سے چار جبکہ کے پی اور سندھ سے دو دو کیوسٹ نے فائنل ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔ احسن رمضان ،سجاد عبداللہ ،زبیر طاہر،شہر یار خان ،شیخ مدثر ،اسد خان ،محمد شہزاد اور محمد رفیق کوارٹر فائنل تک رسائی میں کامیاب رہے ۔

پی بی ایس اے سے ملنے والے نتائج کے مطابق گذشتہ روز کھیلے گئے میچز میں پنجاب کے زبیر طاہر نے سندھ کے اسد خان کو 3-2سے مات دی ،فاتح کیوسٹ کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 74-2،65-21،46-57،34-65اور60-11رہا ۔

کے پی کے سجاد عبداللہ نے عمر اسماعیل کو 3-1سے زیر کیا ،ان کی جیت کا فریم سکور ان کے حق میں 60-48،64-39،16-6اور71-26رہا ۔ پنجاب کے محمد شہزادنے اسلام آباد کے عثمان وحید کو3-0سے اورکے پی کے محمد رفیق نے اسلام آباد کے زوہیب مصطفی کو3-0سے قابو کیا ۔

پنجاب کے احسن رمضان نے سند ھ کے زنیر خان کو3-1سے ،پنجاب کے شیخ مدثر نے بلوچستان کے رضوان کو3–0سے ،سندھ کے شہر یار خان نے کے پی کے کرامت البرٹ کو3-2سے ،پنجاب کے زبیر طاہر نے بلوچستان کے جہانزیب جہانگیر کو3-0سے اور اسد خان نے کے پی کے منصف الدین کو3-1سے شکست دی ۔

دیگر میچوں میں سندھ کے عمر اسماعیل نے اسلام آباد کے عثمان وحید کو با آسانی3-0سے ہرایا ،ان کی جیت کا فریم سکور 52-29،80-32اور71-47رہا تھا ۔ پنجاب کے محمد شہزاد نے کے پی کے سجاد عبداللہ کو 3-1سے زیر کیا ،ان کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 64-17،33-67،64-18اور78-57رہا ۔

مزیدخبریں