اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 8 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 82 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے کورونا کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے، نئے کیسز اور اموات میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے میں ملک میں کورونا کے8مریض جاں بحق ہوگئے۔
ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات 6082ہوگئیں، 24گھنٹے میں کورونا کے23ہزار390ٹیسٹ کیے گئے،24گھنٹے میں634 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17791 ہے، اب تک کورونا کے 2 لاکھ 60 ہزار248مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص 1859وینٹی لیٹرز میں سے153پر مریض موجود ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 21لاکھ 27ہزار89کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اب تک 2لاکھ 84ہزار121کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔