گلگت :صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی قوم نے ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دیا جب کہ اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
گلگت بلتستان یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دوسرے ممالک ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں مشکل حالات کے باوجود معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومتی پالسیوں کے باعث ملک میں اسٹاک ایکسچینج 40 ہزار کی حد عبور کر گیا جب کہ پچھلے سالوں کی نسبت تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون سے متاثرہ ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں میں 200 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی.