کشمیر کی تقسیم کا کوئی فارمولا قبول نہیں، آل پارٹیز کشمیر کانفرنس

11:45 PM, 9 Aug, 2019

مظفرآباد : آل پارٹیز کشمیر کانفرنس نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کےبھارتی اقدام کو  کشمیری تشخص کیخلاف سازش قرار دےدیا، کشمیر کی تقسیم کا کوئی فارمولا قبول نہیں ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کی زیر صدارت کل جماعتی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی گئی، مودی سرکار کو کشمیری تشخص کو ختم کرنے کی سازش کا مرتکب قرار دیا گیا۔

 

کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے دفعہ 370 ختم کرکے کشمیری تشخص ختم کرنے کی کوشش کی ہے، بھارت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

 

کل جماعتی کشمیر کانفرنس نے تجویز دی کہ پاکستان شملہ معاہدے سمیت تمام دو طرفہ معاہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کرے۔ اقوام متحدہ سمیت موثر بین الاقوامی اداروں کو متحرک کرنے کیلئے جارحانہ سفارتی مہم شروع کی جائے۔ پاکستان کی سیاسی قیادت عیدالاضحیٰ آزاد کشمیر میں منائے۔

 

مزیدخبریں