سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کر دی

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کر دی
کیپشن: image by facebook

کابل : سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کر دی ، سابق افغان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کشمیر میں اپنے مفادات کے حصول کو افغانستان کے امن عمل سے جوڑے جانے کی باتیں چل رہی ہیں جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان ابھی بھی افغانی سرزمین کو اپنی سٹرٹیجک گہرائی کے نظریے سے دیکھتا ہے.

میں پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ خطے میں انتہا پسندی کے تشدد کوپالیسی کے ذریعہ استعمال کرنا بند کریں ، ہمیں حکومت کے نئے اقدامات سے امید ہے ۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کا خاتمہ کر دیا تھا ، خصوصی آرٹیکل ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔