کراچی : ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہاتھ پکڑنے پر ایک ڈرامہ ڈائریکٹر کو 2 زور دار تھپڑ جڑ دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ یہ پرانی بات ہے جب ان کے کیرئیر کا آغاز تھا وہ ایک ڈرامہ کی ریکارنگ میں مصروف تھیں جس کا ڈائریکٹر ان سے مطالبہ کر رہا تھا کہ اس کے ساتھ فلم دیکھنے جاؤں پہلے تو میں اس کو اچھے طریقے سے منع کرتی رہی مگر پھر اس نے حد کر دی۔
سارہ خان نے واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میک اپ روم میں تھیں جب وہ ڈائریکٹر ان کے پیچھے میک اپ روم میں آگیا۔ اس نے دوبارہ انہیں فلم دیکھنے کی آفر کی لیکن اس بار پھر انکار پر اس نے ہاتھ پکڑ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر سارہ خان نے اس کے منہ پر زور دار تھپڑ جڑ دیا۔