مریم اورنگزیب کی عظمیٰ بخاری سےپولیس کی بدسلو کی اورتشددکی مذمت

مریم اورنگزیب کی عظمیٰ بخاری سےپولیس کی بدسلو کی اورتشددکی مذمت
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: مریم اورنگزیب نے عظمیٰ بخاری سےپولیس کی بدسلو کی اورتشددکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پولیس کوبھی مخالفین کونشانہ بنانےکےلئے استعمال کررہےہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری سے پولیس کی بدسلوکی اور تشدد کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پولیس کو سیاسی انتقام کےلئے استعمال کر رہے ہیں ۔

 

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ پرامن کارکنوں پرتشددکامطلب ہےکہ فسطائیت کی سیاہ رات ختم ہونےکوہے، عظمیٰ بخاری سمیت دیگرخواتین کارکنان کےحوصلوں کو سلام پیش کرتےہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نہتےکارکنوں پرتشددکرنےوالےحکمرانوں کوتاریخ ہمیشہ یادرکھتی ہے،انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کہ کہا کہ یہ ہوتی ہے کارکنوں کی قائد سے سچی محبت جس سے سلیکٹڈوزیراعظم محروم ہوتاہے۔