لاہور: پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔ فلم ’جاناں‘ سے مقبولیت پانے والی اداکارہ ارمینہ خان نے گزشتہ روز اپنے مداحوں تک انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا پیغام پہنچا دیا۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک خوبصورت سفید لباس میں تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا ’اندازہ لگائیں کہ کون شادی کر رہا ہے؟‘
ارمینہ خان نے مزید لکھا کہ وہ اپنے خوابوں کا لباس زیب تن کر کے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے شادی سے متعلق مزید لکھا کہ جس لباس کی تصویر میں نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے وہ میری شادی کا حتمی لباس نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے 2017 میں فیصل خان سے منگنی کی تھی۔ اب منگنی کے دو سال بعد ارمینہ خان اور ان کے منگیتر فیصل خان نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم دونوں نے ابھی شادی کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی ہے۔