اداکارہ ثناءجاوید نے آخر کار ٹوئٹر جوائن کر لیا

12:31 PM, 9 Aug, 2019

کراچی:اداکارہ ثناءجاوید نے اپنے مداحوں سے رابطے کےلئے بالآخر سماجی رابطے کا معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر جوائن کر لیا۔

اب تک اداکارہ کا آفیشل اکاؤنٹ صرف فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تھا لیکن اب سے وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی سب سے رابطے میں رہیں گی۔

ثناءجاوید نے انسٹاگرام پر اپنے ٹوئٹر پروفائل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آخرکار ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے۔ادکارہ نے مداحوں کو بطور ٹوئٹر فالوورز دیکھنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ثناءجاوید کا جیو ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ”خانی“بے حد مقبول ہوا جسے بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پذیرائی ملی۔

مزیدخبریں