فریال تالپور کی اچانک طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

فریال تالپور کی اچانک طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

اسلام آباد:فریال تالپور کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی شوگر لیول ہائی ہونے سے طبیعت خراب ہوئی، فریال تالپور کو صبح پانچ بجے ہسپتال لایا گیا۔

فریال تالپور کا شوگر لیول ہائی ہو گیا جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے پولی کلینک  ہسپتا ل منتقل کیا گیا  جہاں ان کا معائنہ کیا  گیا  اور طبی امداد دی   گئی ۔

فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم  نے  احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرناتھا۔واضح رہے کہ فریال تالپور اسلام آباد میں اپنے گھر پر نیب کی حراست میں ہیں، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا  ۔

گذشتہ روز سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور نائب صدر نون لیگ مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آج ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔