بیجنگ:مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے، وزیر خارجہ بھارت کے غیر آئینی اقدامات سے متعلق چین کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی انتہائی اہم دورے پر چین پہنچے، ان کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام بھی شامل ہیں۔ وزیر خارجہ چینی ہم منصب وانگ ژی سمیت دیگر چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق غیر آئینی بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کریں گے۔