مکہ مکرمہ:الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار کمیٹی کی طرف سے رواں سال یوم عرفہ کو خطبہ حج کی ذمہ داری ممتاز عالم دین، علما کونسل کے رکن اور خادم الحرمین الشریفین آڈیٹوریم برائے حدیث کے چیئرمین الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ کو سونپی ہے۔الشیخ محمد آل الشیخ کا شمار سعودی عرب کے ممتاز علما کرام میں ہوتا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کے سرکاری اسکولوں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اعلی تعلیم کے لیے جامعہ امام محمد بن سعود کے الشریعہ کالج میں داخلہ لیا اور ہائرجوڈیشل انسٹیٹیوٹ سے ایم اے کی ڈیگرحاصل کی۔
الشیخ محمد آل الشیخ 10 سال سے الشریعہ کالج میں لیکچرار کی خدمات انجام دیتے رہےہیں۔ بعد ازاں انہیں سائنس وافتا ریسرچ کمیٹی کارکن مقرر کیا گیا۔
1426ھ سے الشیخ محمد آل الشیخ سعودی عرب کے سپریم علما بورڈ کے رکن ہیں۔سنہ 1412ھ سے الدیرہ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ مسجد میں امامت اور خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔