نیو یارک: ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کے پورے خطے کے امن پر اثرات مرتب ہوں گے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا بھارت افغان امن عمل کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا عالمی براداری سے اپیل ہے کہ وہ اصول، قانون اور انصاف کے لیے کھڑی ہو جائے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، کشمیریوں کا مطالبہ ہے بھارت غیر قانونی اقدامات واپس لے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا آج جموں و کشمیر میں بھارت کے حامی سیاست دان بھی قید ہیں، افغان امن عمل سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت پر خوشی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کیا اور افغانستان کا امن و استحکام بھارت کے مفاد میں نہیں ہے جبکہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہو گا۔ مودی حکومت کے نسل پرستانہ نظریات قابل مذمت ہیں اور پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔