حیدرآباد جیل میں کرپشن ، پانچ افسران کو معطل کر دیا گیا

حیدرآباد جیل میں کرپشن ، پانچ افسران کو معطل کر دیا گیا
کیپشن: image by facebook

حیدرآباد: سینٹرل جیل میں کرپشن میں ملوث پانچ افسر معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں ، افسران جیل میں موجود قیدیوں کو سہولیات فراہم کرتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیئے:پیر پگارا کی جماعت نے بھی تحریک انصاف کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا
 
 
تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں کرپشن میں ملوث پانچ افسران کو کرپشن تحقیقات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے ، افسران جیل میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کرتے تھے ۔

کچھ روز قبل میڈیا ٹیم کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ سینٹرل جیل حیدرآباد میں قیدیوں کو کس قدر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس پر آئی جی جیل نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:پیر پگارا کی جماعت نے بھی تحریک انصاف کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا
 
 

سٹنگ آپریشن کے دوران بنائی گئی ویڈیو نے صاف دکھا دیا کہ کس طرح قیدیوں کو جیلوں میں آموں کی پیٹیاں اور شراب پہنچائی جا رہی تھی ، ویڈیو کی بنا پر ہی افسران کو معطل کیا گیا ۔