وزارتِ داخلہ نے اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ،نام بلیک لسٹ میں شامل

وزارتِ داخلہ نے اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ،نام بلیک لسٹ میں شامل
کیپشن: اسحاق ڈار اب پاکستانی پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکیں گے ، فوٹو / فائل

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں جنھیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ نے حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے
  
 یاد رہے کہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاکستانی پاسپورٹ بلاک کرتے ہوئے ان کے نام بھی بلیک لسٹ میں ڈال دیے تھے۔ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اب پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ حسن اور حسین نواز نیب ریفرنسز میں اشتہاری ملزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت بگڑ گئی
  
  خیال رہے کہ کل مورخہ 8 اگست کووزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نوازکے   پاسپورٹ بلاک  کر دئیے تھے ۔نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو حسین اور حسن نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر کے ان کا پاسپورٹبلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں