اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کیلئے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل کر لی ، قومی اسمبلی کے پہلے ہی رائونڈ میں ہدف حاصل کر لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری میں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے لیے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے ، 180 اراکین نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ حلف اٹھانے کے بعد کرینگے:شہباز شریف
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو وفاق اور پنجاب میں بھاری اکثریت حاصل ہو چکی ، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 180 اراکین کی حمایت حاصل ہے ، بڑا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان پہلے ہی راﺅنڈ میں وزیراعظم منتخب ہوجائینگے ۔
فواد چودھری نے بتایا کہ عمران خان بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے ؟ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، اس پر مشاورت جاری ہے ،پنجاب حکومت میں تحریک انصاف کی پوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں بھرپور اکثریت حاصل ہو چکی ہے اور ہم ہی پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے:نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے متعلق جلد فیصلہ کرنا ہوگا:اسد عمر
آزاد امیدواروں میں سے 27 تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا نگران حکومت کا کام ہے، اجلاس 13 اگست کوبلانے کے لیے سمری بھجوائی گئی ہے۔
عمران خان حلف 16،15 یا 17 اگست کو اٹھا سکتے ہیں ، کراچی میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا ہے ، شہر کے لیے بڑے منصوبے لے کر آ رہے ہیں۔