ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھا دیا

05:19 PM, 9 Aug, 2018

نئی دلی:  بی سی سی آئی نے ایک بار پھر  ایشیا  کرکٹ کپ کے شیڈول پر اعتراض اٹھایا  دیا اور پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ریسٹ دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ایشیاکرکٹ کپ کے شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا اورپاکستان کیخلاف میچ سے قبل ریسٹ ڈے نہ ملنے پربھارت کواعتراض ہے جبکہ بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ پاکستان کو 2روز کا آرام اور بھارت کو مسلسل 2 میچز دینا بیوقوفی ہے،بھارتی ٹیم کے لئے آرام کے برابر مواقع چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے شیڈول پر ایک بار پہلے بھی اعتراض اٹھایا تھاجبکہ ایشیا کپ کا  آغاز  15ستمبر سے دبئی میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ سے ہو گا۔

مزیدخبریں