جس دن تبدیلی کا اشارہ ملا پی سی بی کو خیر باد کہہ دوں گا، نجم سیٹھی

04:47 PM, 9 Aug, 2018

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ ملا تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جائوں گا -

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق کرکٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل رائونڈرعمران خان پاکستان کے وزیراعظم بننے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور ایسے میں نجم سیٹھی نے نئے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے گیند عمران خان کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

انہوں نے   کہاکہ بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے سرپرست اعلی ہوں گے اور اگر وہ اپنے کسی شخص کو پی سی بی میں لانا چاہتے ہیں تو مجھے اشارہ کردیں میں استعفی دے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ نیا چیئرمین مقرر کرنا،  پیٹرن ان چیف کا استحقاق ہے لیکن ابھی میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج ابھی مکمل بھی نہیں ہوئے تھے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ممکنہ تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں اور میڈیا پر یہ سوال گردش کرنے لگا کہ عمران خان کی حکومت آنے کی صورت میں کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہو جائے گا؟

یہ بھی پڑھیں:شاہدآفریدی گھٹنےکی انجری کےباعث کیریبین پریمیر لیگ سےآؤٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے جب یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کے آنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیں گے تو انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذات کی خاطر عدم استحکام اور انتشار سے دوچار نہیں کرنا چاہتا، اگر مجھے عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ مل گیا کہ وہ مجھے چیئرمین کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنا آدمی لانا چاہتے ہیں تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جائوں گا-

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں