لاہور: معروف گلوکار عاطف اسلم کیخلاف مقدمہ کیلئے تھانہ سول لائنز میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں عاطف اسلم پرقومی پرچم کی توہین کابھی الزام لگایا گیا ہے۔
سول لائنز تھانے میں دائر درخواست کہا گیا ہے کہ عاطف اسلم نے امریکامیں تقریب کے دوران قومی پرچم کی توہین کی، معروف گلوکارنے کروڑوں پاکستانیوں کادل دکھایا۔اس کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔