عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی

 عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی
کیپشن: عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرا دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرا دیا۔ عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے کے اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے مخالفین کو گدھا کہنے پر نوٹس لیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک کو ٹی وی چینلز کی ریٹنگ جاری کرنے سے روکدیا


 خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو گدھا کہا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں