کراچی : فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی مقبول ترین فلم ’ایکٹر ان لاء‘ کی ممبئی میں اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی اور فلمساز فضاعلی مرزا کی طنزو مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم ”ایکٹر ان لائ“میں معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات سمیت بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
’ ایکٹر ان لاءکو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی بے حد مثبت رد عمل ملا اور دبئی کے سینما گھروں میں بھی یہ فلم تہلکہ مچانے میں کامیاب رہی اور اب ممبئی میں بھی فلم کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اداکار اوم پوری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی زندگی کی آخری فلم ’ایکڑ ان لاء‘ ممبئی کے ہری کشن انسٹیٹیوٹ میں 10 اگست کو دکھائی جائے گی۔
ایکٹر ان لاء، اوم پوری کی پہلی اور واحد پاکستانی فلم تھی جو کہ ان کی المناک موت کے باعث بھارت میں ریلیز نہیں ہوسکی۔اوم پوری نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیا تھا۔ہدایت کار نبیل قریشی کے مطابق ' مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ مجھے اوم پوری صاحب کے ساتھ کرنے کا موقع ملا۔