سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل کا نام فائنل، ذرائع

12:30 PM, 9 Aug, 2018

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حلیم عادل شیخ کا نام پیش کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے جس میں سندھ سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ایم پیز بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔

بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت نو منتخب اراکین کا اجلاس دو بجے ہو گا جس میں صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے


ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سندھ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے اور صوبائی اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کا نام بطور اپوزیشن لیڈر فائنل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈر کے نام کا اعلان اجلاس میں کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں