جلال پور بھٹیاں( محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز سے ) سرکاری اسپتال مسائل کی آماجگاہ بن گیا عملہ غائب رہنے لگا ۔
نرسیں علاج معالجہ کی بجائے نجی کمپنی کے نام کا جوس پلانے کے مشورے دینے لگیں ۔جلالپور بھٹیاں کے دور دراز سے رات کو آنے والے مریض پھٹ پڑے شہری کا کہنا ہے کہ رات کے وقت اسپتال میں کوئی عملہ موجود نہیں ہوتا جوعملہ ہوتا ہے وہ اپنی موج مستی میں بیٹھے رہتے ہیں ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ اپنی ڈیوٹی ایمان داری سے سر انجام نہیں دیتے ان کے خلاف کاروائی کر کے ان کو ملازمت سے فارغ کیا جائے۔