بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، 6 کشمیری شہید

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، 6 کشمیری شہید
کیپشن: ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج راشٹریا رائفلز اور کمانڈوز نے مشترکہ آپریشن کیا۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ گزشتہ دو روز میں بھارتی جارحیت کے نتیجے جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج راشٹریا رائفلز اور کمانڈوز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ بھارتی فورسز نے رفیع آباد کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔ ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے گدورہ میں لوگوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔

مزید پڑھیں: امریکہ ، چین میں تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

دوسری طرف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور دختران ملت نے اپنی سربراہ آسیہ اندرابی کی مندولی جیل سے تہاڑ جیل خفیہ منتقلی پر بھی شدید احتجاج کیا ہے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: افغانستان : صوبہ بلخ میں سڑک کنارے بم دھماکا ، آٹھ افراد ہلاک

آسیہ اندرابی کے رشتہ دار جب ملاقات کے لیے نئی دلی کی منڈولی جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ آسیہ اندرابی کو اپنی دونوں ساتھیوں کے ہمراہ تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جس پر اہلخانہ حیران رہ گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں