بتایا جائے وہ کون سی قوتیں تھیں جنہیں پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی گئی ، عابد شیر علی

 بتایا جائے وہ کون سی قوتیں تھیں جنہیں پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی گئی ، عابد شیر علی
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ وہ کون سی قوتیں تھیں جنہیں پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی گئی اور انہیں یہ اجازت کس قانون کے تحت دی گئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا، کون سے ایسے پولنگ اسٹیشنز تھے جہاں جنات کا سایہ تھا، ووٹرز کی گنتی میں اتنا وقت کیسے لگ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں خود ان انتخابات میں دھاندلی کا شکار ہوا ہوں،آر اوکا فیصلہ تھا کہ گنتی دوبارہ کرائی جائے لیکن بعد میں انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا، میں ان سب معاملات کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔