عابد شیر علی نے نواز شریف کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی اراکین غصے سے لال پیلے ہو گئے

11:08 PM, 9 Aug, 2017

اسلام آباد: وزیر مملکت تاریخ سے لاعلم نکلے ۔ عابدشیر علی جوش میں ہوش کھو بیٹھے ۔اپنے قائد کو مرحب سے منسوب کردیا۔موصوف نے ٹویٹ میں لکھا۔

تاریخ سے نابلد عابد شیر علی کو کیا معلوم نہ تھا کہ مرحب وہ یہودی پہلوان تھا جس کا شیر خدا حضرت علی نے غزوہ خبیر میں سر کاٹ ڈالا.نوازشریف سے کیا مماثلت؟عابد شیر علی کی اس پر خوب جگ ہنسائی ہو ئی ۔ متوالے بھی دیکھ کر لال پیلے ہوگئے اورلیگی رہنماوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔کسی نے فتنہ قراردیا تو کوئی مشورہ دینے لگا کہ معلومات نہیں تو ٹویٹ ہٹا دیں.شعرانہ انداز میں لکھے جانے والے اس جملہ کی وجہ تسمیہ تو یہی بنتی ہے کہ نوازشریف کو سب میدان میں اترنے کا چیلنج کرتے تھے اب وہ اترے ہیں تو سب اس پر برا مان رہے ہیں۔عابد شیر علی یقیناً مرحب سے لاعلم ہیں کہ یہ مرحب کون تھا ؟

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں