اسلام آباد: وزیر مملکت تاریخ سے لاعلم نکلے ۔ عابدشیر علی جوش میں ہوش کھو بیٹھے ۔اپنے قائد کو مرحب سے منسوب کردیا۔موصوف نے ٹویٹ میں لکھا۔
پہلے للکار رہے تھے کہ کہاں ہے مرحب
— AbidSherAli (@AbidSherAli) August 8, 2017
جب وہ میدان میں آیا تو بُرا مان گئے pic.twitter.com/TWd5oYQFIe
تاریخ سے نابلد عابد شیر علی کو کیا معلوم نہ تھا کہ مرحب وہ یہودی پہلوان تھا جس کا شیر خدا حضرت علی نے غزوہ خبیر میں سر کاٹ ڈالا.نوازشریف سے کیا مماثلت؟عابد شیر علی کی اس پر خوب جگ ہنسائی ہو ئی ۔ متوالے بھی دیکھ کر لال پیلے ہوگئے اورلیگی رہنماوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔کسی نے فتنہ قراردیا تو کوئی مشورہ دینے لگا کہ معلومات نہیں تو ٹویٹ ہٹا دیں.شعرانہ انداز میں لکھے جانے والے اس جملہ کی وجہ تسمیہ تو یہی بنتی ہے کہ نوازشریف کو سب میدان میں اترنے کا چیلنج کرتے تھے اب وہ اترے ہیں تو سب اس پر برا مان رہے ہیں۔عابد شیر علی یقیناً مرحب سے لاعلم ہیں کہ یہ مرحب کون تھا ؟
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں