ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹائیگر شروف سے ڈانس کی ٹریننگ نہیں لی ہے۔
کریتی سینن نے آنے والی فلم ’بریلی کی برفی‘ میں رقص کے جوہر دکھائے ہیں اور مائیکل جیکسن جیسا رقص بھی کیا ہے۔ ایک پروگرام کے دوران کریتی کو مائیکل جیکسن جیسے مووز کرتے دیکھا گیا ۔
اس بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ انہوں نے ٹائیگر شروف سے سیکھے ہیں تو کریتی سینن نے کہا کہ میں نے رقص ٹائیگر شروف سے نہیں سیکھا۔ اور یہ کہ وہ اس فلم میں ایک پیشہ ور رقاصہ نہیں جبکہ ٹائیگر بڑے ڈانسر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے جو کیا ہے اپنے حساب سے کیا ہے اور میں نے کسی اسٹار کو فالو نہیں کیا۔