ترکی نے ایران سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کردی

09:20 PM, 9 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

انقرہ: ترکی نے شام کے ساتھ سرحد پر باڑ   کی تنصیب کے بعد ایران سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کردی ۔ حکام سرحد پر 2میٹر لمبی اور 3میٹر اونچی باڑ لگارہے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ 911 کلومیٹر طویل شام کی سرحد پر بننے والی دیوار  کی طرز  کی دیوار عراق اور ایران سے متصل سرحد پر بھی تعمیر کی جائے گی۔

ترکی کا ایران کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا مقصد کردش جنگجوؤں کی مداخلت اور سمگلروں کو روکنا ہے۔

مزیدخبریں